مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في المرأة تحيض قبل أن تنفر باب: عورت کو حج کے لیے نکلنے سے پہلے حیض آ جائے
حدیث نمبر: 13651
١٣٦٥١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن طاوس قال: ما رأيت بن عباس خالفه أحد في شيء فتركه حتى يقرره، فخالفه جابر ابن عبد اللَّه في المرأة تطوف ثم تحيض، فقال ابن عباس: تنفر، فأرسلوا إلى امرأة كان أصابها ذلك، فوافقت ابن عباس (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو کبھی نہیں دیکھا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کسی نے مخالفت کی ہو تو انہوں نے اس شخص کو چھوڑ دیا ہو جب تک کہ مسئلہ کو اس کے سامنے ثابت نہ کرلیتے، حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے اس عورت کے بارے میں جس کو طواف کے بعد حیض آیا ہو آپ کی مخالفت کی (اختلاف کیا) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا وہ نکلے گی، پھر اس عورت کو بلایا جس کے ساتھ یہ معاملہ پیش آیا تھا، اس عورت نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے قول کی موافقت کی۔