حدیث نمبر: 1359
١٣٥٩ - حدثنا حفص بن غياث عن العلاء بن المسيب عن (الحكم) (١) عن أبي جعفر أن النبي ﷺ أمر المستحاضة إذا مضت أيام أقرائها، أن تغتسل، وتوضأ لكل صلاة، وتصلي (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مستحاضہ کو حکم دیا ہے کہ جب اس کے حیض کے دن گزر جائیں تو غسل کرے اور ہر نماز کے لیے وضو کر کے نماز پڑھے۔
حواشی
(١) في حاشية [خ]: (ابن عتيبة الكندي).