مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
الرجل يواقع أهله وهو محرم باب: کوئی شخص حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کر لے
حدیث نمبر: 13548
١٣٥٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الحكم عن علي قال: على كل واحد منهما بدنة، فإذا حجَّا (من) (١) قابل تفرقا من المكان الذي (أصابها) (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علیای سے شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ ان دونوں پر اونٹ قربان کرنا ہے پھر جب وہ آئندہ سال حج کے لیے آئیں تو اس جگہ سے علیحدہ ہوجائیں جہاں پر یہ واقعہ اور کام رونما ہوا تھا۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ن]: (أصابهما).
(٣) منقطع، ضعيف، الحكم لم يدرك عليًّا، وأشعث ضعيف.