حدیث نمبر: 13532
١٣٥٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو خالد الأحمر عن (الأعمش) (١) عن إبراهيم عن عكرمة قال: إذا أهل الرجل بالحج فاحصر، (فليبعث) (٢) بهديه، فإن مضى جعلها عمرة وعليه الحج من قابل (ولا) (٣) هدي عليه، وإن هو أخر ذلك حتى يحج فعليه حجة وعمرة وما استيسر من الهدي، فمن لم يجد فصيام ثلاثة أيام في الحج آخرها يوم عرفة.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص حج کا احرام باندھے پھر وہ محصور ہوجائے تو اس پر ھدی ہے، پھر اگر اس کے لیے وقت نکل آئے تو اس کو عمرہ بنا لے اور آئندہ حج کرے لیکن اس پر قربانی نہیں ہے اور اگر وہ اس کو مؤخر کر دے یہاں تک کہ حج ہوجائے تو اس پر آئندہ سال حج اور عمرہ دونوں ہیں اور جو ھدی اس کو میسر ہو اور اگر وہ ھدی نہ پائے تو تین روزے اس طرح رکھے کہ آخری روزہ یوم عرفہ میں ہو۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ن]: (الأشعث).
(٢) في [ب]: (فايبعث)، وفي [ن]: (فإنه يبعث).
(٣) سقط من: [ز، ص].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13532
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13532، ترقيم محمد عوامة 13231)