مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في عمرة رمضان وما جاء فيها باب: رمضان میں عمرہ کرنے کے متعلق جو وارد ہوا ہے
حدیث نمبر: 13486
١٣٤٨٦ - حدثنا أبو بكر قال ثنا وكيع عن الأعمش عن عمارة بن (عمير) (١) عن أبي بكر بن (عمرو) (٢) بن الحارث بن هشام أن أبا (معقل) (٣) أتى النبي ﷺ ⦗٥٠٠⦘ فقال: يا رسول اللَّه إن أم (معقل) (٤) جعلت عليها أن (تحج) (٥) فلم (يتيسر) (٦) لها، فقال: "تعتمر في رمضان" (٧).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر بن عبد الرحمن بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت ابو معقل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! حضرت ام معقل نے حج کرنے کی نذر مانی تھی لیکن اس کے اسباب اس کے لیے میسر نہیں ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : وہ رمضان میں عمرہ کرلے (اس کا ثواب حج کے برابر ہے) ۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ن]: (عمر).
(٢) كذا في النسخ، والمعروف (عبد الرحمن) كما في كتب التخريج والتراجم.
(٣) في [جـ، ص]: (مغفل).
(٤) في [جـ، ص]: (مغفل).
(٥) في [ص]: (يحج).
(٦) في [أ، ب]: (تيسر)، وفي [ن]: (تتيسر).