مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يعتمر في أشهر الحج ثم يرجع، ثم يحج باب: کوئی شخص اشہر حج میں عمرہ کرے پھر واپس آ جائے اور پھر دوبارہ حج کرے
حدیث نمبر: 13462
١٣٤٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن العمري عن نافع عن ابن عمر ⦗٤٩٤⦘ قال: قال (عمر) (١): إذا اعتمر في أشهر الحج ثم أقام فهو متمتع، فإن رجع فليس بمتمتع (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں جو شخص اشہر حج میں عمرہ کر کے وہیں پر مقیم رہے اور پھر حج بھی کرے وہ حج تمتع کرنے والا ہے اور جو عمرہ کر کے واپس آجائے اور پھر جا کر حج کرے وہ حج تمتع کرنے والا شمار نہ ہوگا۔
حواشی
(١) في [ص]: (ابن عمر).