مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
فيمن خشي أن لا يدرك الصوم بمكة باب: جس شخص کو اندیشہ ہو کہ وہ مکہ میں روزہ نہ رکھ سکے گا
حدیث نمبر: 13439
١٣٤٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن أبي عدي عن أشعث عن الحسن قال: كان يقول: في الذي يكون في الطريق إن خشي أن لا يقدم إلا يوم عرفة صام في الطريق ثلاثة أيام.مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جو راستہ میں ہو اور اس کو اندیشہ ہو کہ یوم عرفہ سے پہلے نہ پہنچ سکے گا تو وہ تین روزے راستہ میں رکھ لے۔