مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كره أن يتروج المحرم باب: جو حضرات حالت احرام میں نکاح کرنے کو ناپسند کرتے ہیں
حدیث نمبر: 13422
١٣٤٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا الفضل بن دكين عن حماد بن زيد عن مطر عن ربيعة عن سليمان بن يسار عن أبي رافع قال: تزوج النبي ﷺ ميمونة وهو (حلال) (١)، وكنت الرسول فيما بينهما (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رافع فرماتے ہیں کہ حضور ا قدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت میمونہ سے جب نکاح فرمایا اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت احرام میں نہ تھے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں کے درمیان قاصد تھا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ن]: (محرم).