مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
(من كره البول قائما) باب: جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 1333
١٣٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن المقدام بن (شريح) (١) عن أبيه عن عائشة قالت: من حدثك أن رسول اللَّه ﷺ بال قائما، فلا تصدقه، أنا رأيته يبول قاعدا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جو شخص تم سے یہ بیان کرے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا تو اس کی تصدیق نہ کرنا۔ کیوں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیٹھ کر ہی پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
حواشی
(١) في [خ]: (سريج).