مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13306

باب: محرم کا نہانا اور اپنا سر دھونا

في المحرم يغتسل (أو يغسل) رأسه

حدیث نمبر: 13306
١٣٣٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا جرير عن ليث (عن) (١) نافع عن ابن عمر ⦗٤٥٦⦘ قال: كنا نكون بالخليج من البحر بالجحفة (فنتغامس) (٢) فيه وعمر ينظر إلينا، فما يعيب ذلك علينا ونحن محرمون (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم لوگ جحفہ مقام پر سمندر سے نکلی ہوئی چھوٹی نہر میں نہا رہے تھے اور غوطے لگا رہے تھے، حضرت عمر ہمیں دیکھ رہے تھے انہوں نے اس پر کوئی روک ٹوک نہ فرمائی حالانکہ ہم سب محرم تھے۔

حواشی
(١) سقط (عن) من [ص].
(٢) في [ن، ب]: (فنتنامس).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13306
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لحال ليث.
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 13013»