مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يدركه (المساء) في اليوم الثاني من أيام التشريق، (ينفر) أم لا؟ باب: کوئی شخص ایام تشریق کے دوسرے دن شام تک منٰی میں رہے تو کیا وہ منیٰ سے نکلے گا کہ نہیں؟
حدیث نمبر: 13250
١٣٢٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حماد بن ⦗٤٤٢⦘ سلمة عن هشام بن عروة عن أبيه قال: من أمسى بمنى يوم النفر الأول وهو يريد النفر في ذلك اليوم (فلا) (١) ينفر حتى الغد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام کے والد فرماتے ہیں جس شخص کو پہلے دن منیٰ میں شام ہوجائے اور وہ اسی دن وہاں سے جانا چاہے تو اگلی صبح تک وہاں سے نہ نکلے۔
حواشی
(١) في [ب]: (ولا)، وفي [ن]: (لا).