مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في المحرم يقص ظفره (ويبط) (الجرح) باب: محرم حالت احرام میں ناخن کتر سکتا ہے اور زخم کو چیرا دے سکتا ہے
حدیث نمبر: 13191
١٣١٩١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا جرير عن يزيد عن سعيد بن جبير قال: إذا انكسر ظفر المحرم ألقاه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جب محرم کا ناخن ٹوٹ جائے تو اس کو کاٹ کر پھینک دے۔