مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13160

باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ ہر مہینے میں عمرہ ہے اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جب چاہے عمرہ کر سکتا ہے؟

في العمرة من قال: في كل شهر ومن قال: متى (ما) (شئت)

حدیث نمبر: 13160
١٣١٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (١) يحيى بن سعيد عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أنه كان يعتمر في كل سنة عمرة إلا عام القتال فإنه اعتمر في شوال وفي رجب (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ہر سال صرف ایک عمرہ فرماتے ، سوائے جنگ کے سال کے اس سال آپ نے شوال اور رجب میں دو عمرہ کئے۔

حواشی
(١) في [ز]: زيادة (ابن سعيد عن قتادة عن).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13160
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13813، ترقيم محمد عوامة: 12875»