مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في العمرة من قال: في كل شهر ومن قال: متى (ما) (شئت) باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ ہر مہینے میں عمرہ ہے اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جب چاہے عمرہ کر سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 13155
١٣١٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حفص عن ليث عن طاوس أنه سئل عن العمرة، (فقال) (١): إذا مضت أيام التشريق فاعتمر متى (شئت) (٢) إلى قابل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے عمرہ کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا : ایام تشریق کے گذرنے کے بعد جب چاہے آئندہ سال کے لیے عمرہ کرلے۔
حواشی
(١) في [ز]: (قال).
(٢) في [أ]: (شيت).