مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في تعجيل الإحرام من رخص أن يحرم من الموضع البعيد باب: احرام جلدی باندھنا اور بعض حضرات نے دور مقام سے احرام باندھنے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 13105
١٣١٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو معاوية عن الأعمش عن خيثمة عن الحارث بن قيس قال: خرجت في نفر من أصحاب عبد اللَّه نريد مكة فلما (خرجنا) (١) من البيوت حضرت الصلاة فصلوا ركعتين، ثم أهلوا، فأهللت معهم (ولم أكن) (٢) أريد (ولكني) (٣) كرهت الخلاف.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث ابن قیس فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ کے ساتھیوں کے ساتھ مکہ مکرمہ جانے کے لیے نکلا، جب ہم گھر سے نکلے تو نماز کا وقت ہوگیا تو ان سب نے نماز ادا کی اور پھر انہوں نے تلبیہ پڑھا، تو میں نے بھی ان کے ساتھ نہ چاہتے ہوئے بھی تلبیہ کہا، کیونکہ میں ان کے خلاف کر ناپسند نہیں کرتا تھا۔
حواشی
(١) في [ص]: (أخرجنا).
(٢) في [أ، ب]: (لكن)، وفي [ن]: (لكن لا)
(٣) في [ف]: (لكن).