حدیث نمبر: 13064
١٣٠٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال (حدثنا) (١) مسعر وسفيان عن منصور عن أبي حازم عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من حج فلم يرفث ولم يفسق رجع كما ولدته أمه" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص حج اس طرح ادا کرے کہ نہ اس میں بیوی سے شرعی ملاقات کرے اور نہ ہی کوئی گناہ کرے وہ حج سے اس طرح لوٹے گا جس طرح اس کی ماں نے اس کو (آج ہی) جنم دیا ہو۔
حواشی
(١) في [ز]: (أنبأنا).