حدیث نمبر: 13061
١٣٠٦١ - حدثنا أبو خالد الأحمر سليمان بن (حيان) (١) عن عمرو بن قيس عن عاصم عن شقيق عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "تابعوا بين الحج والعمرة فإنهما ينفيان الفقر والذنوب كما ينفي الكير خبث الحديد (والذهب والفضة وليس لحجة مبرورة جزاء إلا الجنة) (٢) " (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : حج اور عمرہ کرتے رہو، بیشک یہ دونوں فقر اور گناہوں کو اس طرح ختم اور دور کرتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی سونے، چاندی اور لوہے کے زنگ کو کرتی ہے، اور حج مبرور کی جزاء جنت کے سوا اور کچھ نہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ]، وفي [ن]: (خباب).
(٢) في [جـ، ص، ز]: زيادة (والذهب والفضة وليس لحجة مبرورة جزاء إلا الجنة).