مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
في الرجل يحلف على الطعام باب: کوئی شخص کھانے پر قسم کھا لے
حدیث نمبر: 13042
١٣٠٤٢ - حدثنا وكيع عن أسلم مولى عنبسة أنه قال: سألت سعيد بن المسيب عن امرأة حلفت لا تشرب من لبن عنز لزوجها، فشربت، (قال) (١): ليس عليها شيء، ليس في الطعام والشراب يمين.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے دریافت کیا کہ ایک عورت نے قسم کھائی ہے کہ وہ اپنے شوہر کی بکری کا دودھ نہیں پیئے گی پھر اس نے پی لیا ؟ فرمایا اس پر کچھ نہیں ہے، کھانے پینے میں قسم نہیں ہوتی۔
حواشی
(١) في [أ، ز]: (قالا).