مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
المظاهر عن أمته أيعتقها؟ باب: جو شخص باندی سے ظہار کرے تو کیا اس کو آزاد کر سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 13028
١٣٠٢٨ - حدثنا الحسن بن موسى عن شيبان عن ليث عن طاوس في الرجل يظاهر من أم ولده (ولا يجد ما يكفر) (١)، قال: يعتقها فيكون عتقها كفارة ليمينه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے مروی ہے کہ کوئی شخص اپنی ام ولد سے ظہار کرے اور کفارہ کرنے کے لیے کچھ نہ پائے تو اسی کو آزاد کر دے اس کا آزاد کرنا اس کی قسم کا کفارہ بن جائے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ]، وفي [ز]: (ولا يكفر ما يجد)، وفي [ص]: (ولا يجد فيكفر).