حدیث نمبر: 13026
١٣٠٢٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن جويبر (عن) (١) الضحاك في الظهار من الأمة إذا لم يجد ما يعتق ولم يستطع الصوم فأراد أن يتزوجها جعل عتقها مهرها، فكان عتقها كفارة الظهار، وكانت امرأته.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ کوئی شخص باندی سے ظہار کرے اور آزاد کرنے کے لیے کوئی غلام وغیرہ نہ پائے اور روزہ رکھنے کی طاقت بھی نہ رکھے اور اسی سے باندی سے نکاح کرنے کا ارادہ کرے تو اس کی آزادی کو اس کا مہر بنا لے اور اس کو کفارہ ظہار میں آزاد کر دے وہ اس کی بیوی ہوگئی۔

حواشی
(١) في [ن]: (بن).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأيمان والنذور والكفارات / حدیث: 13026
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13026، ترقيم محمد عوامة 12750)