مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في بول الصبي الصغير يصيب الثوب باب: چھوٹے بچے کے پیشاب کا حکم اگر وہ کپڑے پر لگ جائے
حدیث نمبر: 1300
١٣٠٠ - حدثنا وكيع (عن) (١) ابن أبي ليلى عن أخيه عيسى عن أبيه عبد الرحمن ابن أبي ليلى عن جده أبي ليلى قال: كنا عند النبي ﷺ جلوسا، فجاء الحسين بن ⦗٢٥٨⦘ علي يحبو، حتى جلس على صدره، فبال عليه قال: فابتدرناه لنأخذه فقال النبي ﷺ: "ابني، ابني"، ثم دعا بماء، فصبه عليه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو لیلیٰ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ گھٹنوں کے بل چلتے ہوئے آئے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سینہ مبارک پر چڑھ گئے اور پیشاب کردیا۔ ہم جلدی سے انہیں پکڑنے کے لیے آگے بڑے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” میرا بچہ، میرا بچہ “ پھر پانی منگوا کر اس کے اوپر ڈال دیا۔
حواشی
(١) في حاشية [خ]: (محمد).