مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12995
باب: کوئی شخص کہے کہ میرے اوپر ھدی بھیجنا ہے
يقول: علي الهدي
حدیث نمبر: 12995
١٢٩٩٥ - حدثنا وكيع عن سلام بن مسكين أنه سأل جابر بن زيد والحسن عن امرأة جعلت عليها هديا، فقال جابر بن زيد: إن كانت موسرة فبقرة، وإن كانت معسرة فشاة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلام بن مسکین سے مروی ہے کہ حضرت جابر بن زید اور حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک عورت نے اپنے ذمہ ھدی بھیجنا لازم کرلیا ہے ؟ حضرت جابر بن زید نے فرمایا : اگر وہ مالدار ہے تو گائے بھیجے اور اگر وہ غریب ہے تو بکری بھیجے۔