مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في بول الصبي الصغير يصيب الثوب باب: چھوٹے بچے کے پیشاب کا حکم اگر وہ کپڑے پر لگ جائے
حدیث نمبر: 1298
١٢٩٨ - حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن قابوس (بن المخارق) (١) عن لبابة ابنة الحارث قالت: بال الحسين بن علي (في) (٢) حجر النبي ﷺ، فقلت يا رسول اللَّه، أعطني ثوبك، والبس ثوبًا غيره، فقال: "إنما ينضح من بول الذكر ويغسل من بول الأنثى" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت لبابہ بنت الحارث فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کپڑوں پر پیشاب کردیا تو میں نے عرض کیا ” اپنے کپڑے مجھے دے دیجئے اور کوئی دوسرے کپڑے پہن لیجئے “ آپ نے فرمایا : ” لڑکے کے پیشاب پر پانی چھڑکا جاتا ہے اور لڑکی کے پیشاب کو دھویا جاتا ہے۔
حواشی
(١) حاشية [خ]: (ويقال: أبي المخارق).
(٢) في [هـ]: (على).