مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12972
باب: کوئی شخص فوت ہو جائے اور اس کے ذمہ اعتکاف باقی رہ گیا ہو
من (مات) وعليه اعتكاف
حدیث نمبر: 12972
١٢٩٧٢ - حدثنا جرير عن ليث قال: سئل طاوس عن امرأة ماتت وعليها أن تعتكف سنة في المسجد الحرام، ولها (أربعة) (١) (بنين) (٢) كلهم يحب أن يقضي عنها، قال طاوس: اعتكفوا أربعتكم في المسجد الحرام ثلاثة أشهر وصوموا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس سے ایک عورت کے متعلق سوال کیا گیا جو فوت ہوگئی اور اس کے ذمہ مسجد حرام میں ایک سال کا اعتکاف تھا، اور اس کے چار بیٹے تھے جن میں سے ہر ایک چاہتا تھا کہ اس کی طرف سے قضا کرے، حضرت طاؤس نے فرمایا : تم چاروں مسجد حرام میں تین مہینے اعتکاف کرو اور روزے رکھو۔
حواشی
(١) في [ز]: (أربع).
(٢) في [أ، ن، ز]: (بنون).