مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
من كره عتق ولد الزنى باب: بعض حضرات نے ولد الزنی آزاد کرنے کو ناپسند کیا ہے
حدیث نمبر: 12960
١٢٩٦٠ - حدثنا ابن فضيل عن مجاهد قال: أعتق العباس بعض رقيقه في مرضه، فرد ابن عباس (منهم) (١) اثنين كانوا يرون أنهما أولاد زنا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت عباس نے اپنے مرض میں کچھ غلاموں کو آزاد کیا، پھر ان میں سے دو غلاموں کو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے واپس کردیا، لوگوں کا خیال تھا کہ وہ دونوں ولد الزنی ہیں۔
حواشی
(١) في [جـ، ز]: (منهن)، وفي [أ، ن]: (منهما).
(٢) منقطع؛ مجاهد لم يدرك العباس.