مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
في رجل جعل عليه صوم شهر باب: کوئی شخص نذر مانے کہ اس پر ایک مہینے کے روزے ہیں
حدیث نمبر: 12907
١٢٩٠٧ - حدثنا حفص عن حجاج قال: سألت عطاء وحدثني من سأل إبراهيم عن رجل نذر أن يصوم شهرًا، (قالا: يصوم ثلاثين) (١) يعني متفرقًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا اور مجھے اس شخص نے بتایا جس نے ابراہیم سے دریافت کیا تھا ایک شخص نذر مانتا ہے کہ مجھ پر ایک ماہ کے روزے ہیں ؟ دونوں نے فرمایا : وہ تیس روزے رکھے گا یعنی جدا جدا لگاتار رکھنا ضروری نہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [ف، ن].