مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
في الرجل يؤلي من امرأته ولا (يقر بها) باب: کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کر لے اور اس کے قریب نہ آ جائے
حدیث نمبر: 12894
١٢٨٩٤ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن هارون بن إبراهيم عن ابن سيرين عن عبد اللَّه بن جبير أن (زيادًا) (١) أبصر أبا موسى كئيبًا فقال (له) (٢): مالك؟ فذكر أنه آلى من امرأته، فأمره أن يكفر، ففعل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن جبیر فرماتے ہیں کہ زیاد نے حضرت ابو موسیٰ کو شکستہ خاطر دیکھا، آپ نے اس سے پوچھا کیا ہوا ہے ؟ ذکر کیا کہ اس نے اپنی بیوی سے ایلاء کرلیا ہے، آپ نے اس کو حکم دیا کہ وہ کفارہ ادا کرے تو اس نے ایسا ہی کیا۔
حواشی
(١) في [أ]: (زياد).
(٢) سقط من: [ز].