مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
المرأة (تختضب) وهى على غير وضوء باب: اگر کوئی عورت بغیر وضو کے مہندی لگائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 1289
١٢٨٩ - حدثنا عباد بن العوام عن هشام عن الحسن قال: كان يستحب أن تختضب المرأة (١) وهي حائض، فإن اختضبت وهي غير حائض، فلا بأس، غير أنها إذا نامت أو أحدثت أطلقته، وتوضأت.مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب عورت نے مہندی لگانی ہو تو بہتر یہ ہے کہ حالت حیض میں لگائے اگر پاکی کی حالت میں مہندی لگائے تو پھر بھی کوئی حرج نہیں سوتے وقت لگا لے۔ اگر اس کا وضو ٹوٹ جائے تو مہندی کو اتار کر وضو کرلے۔
حواشی
(١) في [س]: زيادة (إذا اختضبت).