مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
كيف كانوا يحلفون باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کیسے قسم اٹھاتے تھے
حدیث نمبر: 12884
١٢٨٨٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن موسى بن عقبة عن سالم عن ابن عمر قال: كانت يمين النبي ﷺ (التي) (١) يحلف عليها: "لا ومقلب القلوب" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قسم جس پر آپ قسم اٹھاتے وہ یہ تھی : نہیں دلوں کو پلٹنے والے کی قسم۔
حواشی
(١) في [ب، ن]: (الذي).