مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
المرأة (تختضب) وهى على غير وضوء باب: اگر کوئی عورت بغیر وضو کے مہندی لگائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 1288
١٢٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم: في المرأة تخضب يديها على غير وضوء، ثم تحضرها الصلاة قال: (تنزع) (١) ما على يديها، إذا أرادت أن تصلي.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اس عورت کے بارے میں جو اپنے ہاتھوں پر بغیر وضو کے مہندی لگائے اور پھر نماز کا وقت ہوجائے فرماتے ہیں کہ نماز پڑھنے کے لیے اسے ہاتھوں سے مہندی اتارنی ہوگی۔
حواشی
(١) في [خ]: (ينزع).