مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12855
باب: حالت اعتکاف میں کوئی شخص بیوی سے شرعی ملاقات کر لے تو اس پر کیا ہے؟
يجامع في اعتكافه ما عليه في ذلك؟
حدیث نمبر: 12855
١٢٨٥٥ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن في رجل غشي امرأته وهو معتكف: إنه بمنزلة الذي غشي في رمضان، عليه ما على الذي غشي في رمضان.مولانا محمد اویس سرور
حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص حالت اعتکاف میں اپنی بیوی سے ہمبستری کرلے؟ فرمایا وہ اسی طرح ہے جیسے کوئی رمضان میں ہمبستری کرلے اور اس پر وہی ہے جو رمضان میں ہمبستری کرنے والے پر ہوتا ہے۔