حدیث نمبر: 12849
١٢٨٤٩ - حدثنا شريك عن أبي هلال قال: نذرت أمي إن رأت في وجهي شعرة أن تنحر بدنة، أو قال: (هديًا) (١)، قال: وكان الحي يذبحون البقرة، قال: فأتيت شريحًا فسألته فسوى بينهما.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو ھلال فرماتے ہیں کہ میری والدہ نے نذر مانی کہ اگر اس نے میرے چہرے پر بال دیکھے تو وہ اونٹ ذبح کرے گی، فرماتے ہیں اور محلہ والے گائے ذبح کرتے تھے، میں حضرت شریح کے پاس آیا اور آپ سے اس بارے میں دریافت کیا، پس آپ نے دونوں میں برابری کی (دونوں برابر ہیں) ۔

حواشی
(١) في [أ، ز]: (هدى).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأيمان والنذور والكفارات / حدیث: 12849
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12849، ترقيم محمد عوامة 12583)