مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12841
باب: کوئی شخص نذر مانے کہ کسی خاص جگہ قربانی کرنے کی یا نماز پڑھنے یا اس کی طرف پیدل چل کر آنے کی
في الرجل يجعل عليه النذر إلى الموضع (ينحر) فيه أو يصلي أو يمشي إليه
١٢٨٤١ - حدثنا مروان بن معاوية الفزاري عن عبد اللَّه بن عبد الرحمن الطائفي عن ميمونة بنت كردم (اليسارية) (١) أن أباها لقي النبي ﷺ وهي رديفة له فسأله فقال: إني نذرت أن أنحر ببوانة فقال رسول اللَّه ﷺ: "هل (بها) (٢) وثن؟ "، (قالت) (٣): قال أبي: لا. قال له النبي ﷺ: "فأوف بنذرك ⦗٣٣٩⦘ حيث (نذرت) (٤) " (٥).حضرت میمونہ بنت کردم الیساریہ فرماتی ہیں میرے والد کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات ہوئی اور میں ان کے پیچھے سوار تھی، میرے والد نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا اور کہا کہ میں نے نذر مانی ہے کہ بوانہ (ساحل سمندر) میں قربانی کروں گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا کیا وہاں کوئی بت، مورتی ہے ؟ میرے والد نے جواب دیا کہ نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا : اپنی نذر وہاں پوری کر جہاں تو نے نذر مانی ہے۔