مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
من نهى عن النذر وكرهه باب: بعض حضرات نے نذر ماننے سے روکا ہے اور اس کو ناپسند کیا ہے
حدیث نمبر: 12834
١٢٨٣٤ - حدثنا عبد الرحيم عن عبد اللَّه بن سعيد عن جده عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إياكم والنذر فإن اللَّه لا ينعم (نعمة) (١) على الرشا، وإنما هو شيء يستخرج به من البخيل" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : نذر سے بچو، بیشک اللہ تعالیٰ رشوت دینے والوں کو نعمت نہیں دیتا، بیشک یہ تو بخیل سے کچھ نکالنے کا ذریعہ ہے۔
حواشی
(١) في [ص]: (بنعمته).