مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12754
باب: کوئی چیز بیت اللہ کے لیے ھدیہ کی جائے تو اس کا کیا کیا جائے گا؟
ما يهدى إلى البيت ما يصنع به
حدیث نمبر: 12754
١٢٧٥٤ - حدثنا عبد الرحيم عن العلاء بن المسيب قال: سألت عطاء عن (سبعة) (١) دراهم بعثت بها امرأته هدية إلى البيت، قال عطاء: إن بيتكم هذا غني عن دراهمكم، ولكن أعطوها لفقرائكم، إنما البدن هدايا البيت.مولانا محمد اویس سرور
حضرت علاء بن المسیب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ ایک شخص کی بیوی نے سات درھم بیت اللہ کے لیے ھدیہ بھیجے ہیں ؟ حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ تمہارا گھر (بیت اللہ) تمہارے دراھم سے مستغنی ہے، لیکن یہ اپنے فقراء کو عطا کرو، بیشک اونٹ بیت اللہ کے ھدیہ ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (شعبة)، وفي [ن]: (بضعه).