مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
ما يهدى إلى البيت ما يصنع به باب: کوئی چیز بیت اللہ کے لیے ھدیہ کی جائے تو اس کا کیا کیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 12754
١٢٧٥٤ - حدثنا عبد الرحيم عن العلاء بن المسيب قال: سألت عطاء عن (سبعة) (١) دراهم بعثت بها امرأته هدية إلى البيت، قال عطاء: إن بيتكم هذا غني عن دراهمكم، ولكن أعطوها لفقرائكم، إنما البدن هدايا البيت.مولانا محمد اویس سرور
حضرت علاء بن المسیب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ ایک عورت نے سات درھم بیت اللہ کے لیے ھدیہ بھیجے ہیں ؟ حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ تمہارا گھر (بیت اللہ) تمہارے دراھم سے مستغنی ہے، لیکن یہ اس کے فقراء کو عطا کرو، بیشک اونٹ بیت اللہ کے ھدیہ ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (شعبة)، وفي [ن]: (بضعه).