مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12732

باب: کوئی شخص کہے مجھے قسم دی گئی ہے، میں قسم اٹھاتا ہوں اللہ کے نام کی یا مجھ پر نذر ہے تو یہ سب کلمات برابر ہیں

من قال: أقسم، أو أقسم بالله، ولله علي نذر سواء

حدیث نمبر: 12732
١٢٧٣٢ - حدثنا حماد بن خالد عن مخلد بن هلال سمع سعيد بن المسيب يقول: من قال: عليّ المشي إلى الكعبة فليس بشيء إلا أن يقول: عليّ نذر مشي.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مخلد بن ھلال فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے سنا آپ فرماتے ہیں کہ جو یوں کہے کہ مجھ پر کعبہ کی طرف پیدل سفر لازم ہے تو اس پر کچھ نہیں ہے جب تک وہ یوں نہ کہے مجھ پر پیدل چلنے کی نذر ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأيمان والنذور والكفارات / حدیث: 12732
تخریج حدیث «أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 4322، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 15880، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12826، ترقيم محمد عوامة: 12474»