مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يقول: نم على طهارة باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ باوضو ہو کر سونا چاہیے
حدیث نمبر: 1273
١٢٧٣ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن مجاهد: قال من استطاع منكم أن يبيت طاهرا على ذكر مستغفرا لذنوبه، فإنه بلغنا أن الأرواح تبعث على ما قبضت عليه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر تم سے ہو سکے تو اللہ کا ذکر کرتے ہوئے، اپنے گناہوں پر استغفار کرتے ہوئے باوضو ہو کر سوؤ، کیونکہ ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ روحوں کو اسی حال میں اٹھایا جائے گا جس حال میں انہیں قبض کیا گیا۔