مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
من قال: لا يكون القسم يمينا حتى يقول: بالله باب: بعض حضرات فرماتے ہیں قسم تب تک یمین نہیں بنتی جب تک ساتھ اللہ کی قسم نہ کہے (باللہ نہ کہے)
حدیث نمبر: 12723
١٢٧٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو الأحوص عن إبراهيم بن مهاجر عن إبراهيم قال: إذا قال الرجل: أقسمت عليك، فليس بشيء، فإذا قال: أقسم (عليك) (١) باللَّه، فهي كفارة يمين.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص کہے میں تجھے قسم دیتا ہوں تو اس پر کچھ نہیں ہے، اور جب وہ کہے تجھے اللہ کے نام کے ساتھ قسم دی گئی ہے تو یہ کفارہ یمین ہے۔
حواشی
(١) في [ن]: (عليه).