مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
من قال: الكفارة بعد الحنث باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ حانث ہونے کے بعد کفارہ ادا کیا جائے گا
حدیث نمبر: 12697
١٢٦٩٧ - حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن مسلم عن مسروق قال: أتي عبد اللَّه بضرع ونحن عنده فاعتزل رجل من القوم، فقال (له) (١) عبد اللَّه: (ادن) (٢) فقال له الرجل: إني حلفت أن لا آكل ضرع ناقة، فقال: (ادن) (٣) فكل (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے پاس اونٹ کا گوشت لایا گیا میں آپ کے پاس تھا، قوم میں سے ایک شخص الگ ہوگیا، حضرت عبد اللہ نے اس سے فرمایا : قریب ہو جاؤ، اس شخص نے کہا میں نے قسم اٹھائی ہے کہ میں اونٹ کا گوشت (تھن کی طرف والا گوشت) نہیں کھاؤں گا، آپ نے فرمایا : قریب ہوجا اور کھا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ن].
(٢) في [أ]: (إذًا).
(٣) في [أ]: (إذًا).