مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
من قال: الكفارة بعد الحنث باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ حانث ہونے کے بعد کفارہ ادا کیا جائے گا
حدیث نمبر: 12692
١٢٦٩٢ - حدثنا عبد الرحيم عن يحيى بن سعيد عن القاسم قال: كان أبو بكر ﵁ (١) إذا حلف لم يحنث، حتى نزلت (هذه) (٢) الآية: ﴿لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ﴾ [البقرة: ٢٢٥]، فكان إذا حلف (٣) على يمين فرأى غيرها خيرا منها أتى الذي هو خير وكفّر عن يمينه (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق جب قسم اٹھاتے تو حانث نہ ہوتے یہاں تک کہ قرآن پاک کی آیت نازل ہوئی، { لَا یُؤَاخِذُکُمُ اللّٰہُ بِاللَّغْوِ فِیْ اَیْمَانِکُمْ } پھر جب آپ حلف اٹھاتے اور اس کے علاوہ میں خیر دیکھتے تو اس کو انجام دیتے اور اپنی یمین کا کفارہ ادا کرلیتے۔
حواشی
(١) سقط من: [ز، ص، أ]: ﵁.
(٢) سقط من: [ف].
(٣) في [ز]: (لم يحنث).
(٤) منقطع؛ القاسم لم يدرك أبا بكر.