مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
من قال: الكفارة بعد الحنث باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ حانث ہونے کے بعد کفارہ ادا کیا جائے گا
حدیث نمبر: 12688
١٢٦٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن عبد العزيز (١) بن رفيع عن تميم بن طرفة عن عدي بن حاتم قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من حلف على يمين فرأى خيرا منها فليدع يمينه وليأت الذي هو خير وليكفر يمينه" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عدی بن حاتم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص کوئی قسم اٹھائے پھر اس سے اچھی چیز دیکھے تو اپنی یمین کو چھوڑ دے اور آئے اس کے پاس جو بہتر ہے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دے۔
حواشی
(١) في [ن]: زيادة (عن).