مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
الرجل يكلف بغير الله أو بأبيه باب: کوئی شخص غیر اللہ کی یا اپنے والد کی قسم کھائے
حدیث نمبر: 12665
١٢٦٦٥ - حدثنا (عمرو) (١) بن طلحة عن أسباط بن نصر (عن) (٢) سماك عن عكرمة عن ابن عباس عن عمر أنه قال: حلفت بأبي، وإذا رجل من خلفي يقول: "لا تحلفوا بآبائكم"، فالتفت فإذا هو رسول اللَّه ﷺ (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کی قسم اٹھائی میرے پیچھے سے ایک شخص نے کہا اپنے آباؤ اجداد کی قسم مت اٹھاؤ، جب میں اس کی طرف متوجہ ہوا تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ن]: (عمر).
(٢) سقط من: [ن].