مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12659

باب: کفارہ ظہار میں ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلایا جائے گا یادس کو بار بار کھلایا جا سکتا ہے؟

في كفارة الظهار (يطعم) ستين مسكينا عشرة (يكرر) عليهم الإطعام

حدیث نمبر: 12659
١٢٦٥٩ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن في رجل عليه إطعام مساكين في كفارة الظهار فأطعم عشرة، ثم أراد أن يعيد عليهم حتى يستكمل، قال: لا حتى يطعم ستين مسكينًا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص کے ذمہ کفارہ ظہار میں ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے وہ دس کو کھلاتا ہے پھر دوبارہ انہی دس کو کھلانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ساٹھ مکمل ہوجائیں (تو یہ ٹھیک ہے ؟ ) آپ نے فرمایا : نہیں وہ ساٹھ مسکینوں کو ہی کھانا کھلائے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأيمان والنذور والكفارات / حدیث: 12659
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 12405»