حدیث نمبر: 12659
١٢٦٥٩ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن في رجل عليه إطعام مساكين في كفارة الظهار فأطعم عشرة، ثم أراد أن يعيد عليهم حتى يستكمل، قال: لا حتى يطعم ستين مسكينًا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص کے ذمہ کفارہ ظہار میں ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے وہ دس کو کھلاتا ہے پھر دوبارہ انہی دس کو کھلانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ساٹھ مکمل ہوجائیں (تو یہ ٹھیک ہے ؟ ) آپ نے فرمایا : نہیں وہ ساٹھ مسکینوں کو ہی کھانا کھلائے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأيمان والنذور والكفارات / حدیث: 12659
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12659، ترقيم محمد عوامة 12405)