مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
في الرجل يحلف بالقرآن: ماذا عليه في ذلك؟ باب: کوئی شخص قرآن کی قسم کھائے اس پر کیا ہے؟
حدیث نمبر: 12607
١٢٦٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن ليث عن مجاهد (١) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من حلف بسورة من القرآن فعليه بكل آية منها يمين صبر فمن شاء بر ومن شاء فجر" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے قرآن پاک کی کسی سورت کی قسم اٹھائی تو اس پر ہر آیت کے بدلے قسم ہے، پس جو چاہے اس سے بری ہوجائے اور جو چاہے گناہ گار ہوجائے۔
حواشی
(١) في [ن]: زيادة ﵁.