مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
الرجل يجعل عليه نذرا أن يصوم يوما فيأتي ذلك اليوم على فطر أو أضحى باب: ایک شخص کے ذمہ نذر تھی اس نے ایک دن کا روزہ رکھا اس دن یوم الفطر یا یوم الاضحی آ جائے اس کا بیان
حدیث نمبر: 12569
١٢٥٦٩ - حدثنا شبابة بن سوار عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا عن امرأة نذرت أن تصوم كل جمعة فوافق ذلك اليوم يوم فطر أو أضحى (فقالا) (١): تقضي يومًا مكانه و (تكفر) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے دریافت کیا کہ ایک عورت نے نذر مانی ہے کہ وہ ہر جمعہ کے دن روزہ رکھے گی، پھر اگر اس دن عید الفطر یا عید الاضحی آجائے ؟ آپ دونوں نے فرمایا : اس کے بدلے دوسرے دن روزہ رکھے اور اس کا کفارہ ادا کرے۔
حواشی
(١) في [ن]: (فقال).
(٢) في [ن]: (تكفره).