حدیث نمبر: 12568
١٢٥٦٨ - حدثنا عقبة بن خالد (السكوني) (١) عن شعبة عن خالته، أنها جعلت عليها أن تصوم كل جمعة فوافق ذلك اليوم يوم فطر أو أضحى، فسألت جابر بن زيد فقال: أطعمي مسكينًا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شعبہ اپنی خالہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نذر مانی تھی کہ وہ ہر جمعہ کو روزہ رکھے گی، پھر اس دن عید الفطر یا عید الاضحی آگئی، انہوں نے حضرت جابر بن زید سے اس کے بارے میں دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : مسکین کو کھانا کھلا دو ۔

حواشی
(١) في [أ]: (السلولي)، وفي [ز]: (السلوني).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأيمان والنذور والكفارات / حدیث: 12568
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12568، ترقيم محمد عوامة 12318)