مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
الرجل يجعل عليه نذرا أن يصوم يوما فيأتي ذلك اليوم على فطر أو أضحى باب: ایک شخص کے ذمہ نذر تھی اس نے ایک دن کا روزہ رکھا اس دن یوم الفطر یا یوم الاضحی آ جائے اس کا بیان
حدیث نمبر: 12566
١٢٥٦٦ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن في رجل نذر أن يصوم الإثنين والخميس، فأتى على ذلك يوم فطر أو أضحى قال: يفطر ويصوم يومًا مكانه.مولانا محمد اویس سرور
حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ وہ پیر اور جمعرات کا روزہ رکھے گا، ان دنوں میں اگر عید الفطر اور عید الاضحی آجائے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ اس دن روزہ نہیں رکھے گا اس کے بدلے دوسرے دنوں میں رکھ لے گا۔