حدیث نمبر: 12490
١٢٤٩٠ - حدثنا علي بن مسهر عن الشياني عن أبي بردة عن أبيه قال: لما ⦗٢٥٣⦘ أصيب عمر جعل صهيب يقول: واأخاه، قال: فقال له عمر: يا صهيب أما علمت أن النبي ﷺ قال: "إن الميت ليعذب ببكاء الحي" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب حضرت عمر کو زخم لگا تو حضرت صھیب ہائے ہمارے بھائی (کہہ کر رونے لگے) حضرت عمر نے فرمایا : اے صھیب ! کیا تجھے نہیں معلوم کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے : بیشک زندوں کے رونے کی وجہ سے میت کو عذاب ہوتا ہے ؟